
پاکستان حکومت نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔سفارتی پاسپورٹ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
نواز شریف کو ایک ایسے وقت میں سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جب ان کی پاکستان واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1590699977407348737
خیال رہے کہ اشتہاری ہونے پر عمران حکومت نے نوازشریف کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا تھا۔ نواز شریف کو رواں سال عام پاسورٹ پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے پاسپورٹ بھجوایا گیا۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 25 اپریل کو نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے اور یہ ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pas111i.jpg