شکار ,مویشی ,کھیتی کی حفاظت کے علاوہ کتا رکھ&

Amal

Chief Minister (5k+ posts)

شکار یا مویشی یا کھیتی کی حفاظت کے علاوہ کتا رکھنے کی حرمت ۔

حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:جو شخص شکار یا مویشی کی حفاظت کے علاوہ کتا پالے تو اس کے اجر سے روزانہ دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔ (متفق علیہ)
ایک اور روایت میں ہے : ’’ایک قیراط کم ہو جاتا ہے۔ ‘‘ بخاری (/۶۰۸۹۔ فتح)و مسلم (۱۵۷۴) ۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص نے کھیتی یا مویشی کی حفاظت کے علاوہ (کسی اور مقصد کے تحت) کتا باندھا تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے۔ (متفق علیہ) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے :جس شخص نے شکار یا مویشی یا زمین کی حفاظت کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے کتا پا لا تو اس کے اجر سے روزانہ دو قیراط کم ہوتے رہتے ہے۔ بخاری (/۵۵۔ فتح)و مسلم (۱۵۷۵) (۵۹)۔

اونٹ یا دیگر جانوروں کی گردن میں گھنٹی لٹکانے اور دوران سفر کتے اور گھنٹی کو ساتھ رکھنے کی ممانعت ۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس میں کتا یا گھنٹی ہو۔ (مسلم) توثیق الحدیث : اخرجہ مسلم (۲۱۱۳) ۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی ؐ نے فرمایا : گھنٹی شیطان کا الہ موسیقی ہے۔ (ابو داؤد۔ صحیح مسلم کی شرط پر صحیح ہے) توثیق الحدیث : اخرجہ ابو داؤد (۲۵۵۶)۔ ایک نسخہ میں یہ حدیث صحیح مسلم (۲۱۱۴)کی طرف منسوب ہے۔


اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلً
سنن ابن ماجہ:925، مسند احمد:26521، 26700

اے اللہ میں تجھ سے نفع مند علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔



13007090_1077935962265095_5046941105375571113_n.jpg
 
Last edited:

Back
Top