شوہر کی دوسری شادی پر بیوی آگ بگولا، پانچویں منزل سے شوہر کو نیچے پھینک دیا

3biwidhakaaaa.jpg

مصر میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مصری خاتون نے اپنے خاندان کے افراد کی مدد سے فارماسسٹ شوہر کو دوسری شادی کرنے پر پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بیرون ملک کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے واپس مصر آیا تھا۔ شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوا، تاہم بیوی نے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ رشتے داروں کو بلایا تاکہ شوہر کو دوسری بیوی چھوڑنے پر مجبور کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق طویل بحث کے بعد بھی جب شوہر نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پہلے اس پر تشدد کیا اور پھر اسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

مقتول کے خاندان نے اپنی بہو اور اس کے ساتھ موجود لوگوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے پہلی بیوی کے حق میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ پھر وہ اس کی لاش کو ہسپتال لے گئے اور الزام لگایا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

تاہم، پوچھ گچھ پر مقتول کی بیوی اور اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات سامنے آئے جس سے پولیس کو شک ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

خبر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ گئی کچھ صارفین نے خاتون کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تو کسی نے شوہر کو قصور وار ٹھہرایا۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
نام نہاد مسلمان اپنے اعتقادات اپنے تک ہی رکھیں تو بہتر ہوگا۔ ہم ایک نئے مرزا کی تلاش میں نہیں ہیں
O naam nihaad Muslaman apna nuqta nazar Quran key roshni may rakh
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
جو قرآن تو پڑھتا ہے پہلے اس کی سورس بتا - کہاں سے آیا کس نے لکھا اور کس نے کتابی شکل دی۔
Tu doosri shadi karkay dikha, na tayri baygum nay tujhay 10 manzil kay upar say phaykha tu mayra naam badal dayyna.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
Tu doosri shadi karkay dikha, na tayri baygum nay tujhay 10 manzil kay upar say phaykha tu mayra naam badal dayyna.
بس اتنا ہی تپڑ ہے؟ بہتر ہوتا کسی سے پڑھ لیتا۔ تم لوگوں کیلیئے دین ہی نا پڑھنے کی چیز ہے بس
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
اطلاعات کے مطابق اس خبر کے بعد دوسری بیوی نے سجدہ شکر اداُ کیا ہے کہ بے خبری میں وہ قتل جیسے گناہ سے بچ گئی
 

Back
Top