
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا جن میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے ، 4 دہشت گردوں میں وحید اللہ، عبدالرحمان، حبیب نواز عرف شکیل اور محمد اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں، سیکیورٹی فورس پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تلاشی کے دوران مشین گنز، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1495413467880509442
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13pakarmywaziristan.jpg