شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن،ایک جوان شہید،5دہشتگرد ہلاک

13pakarmywaziristan.jpg

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا۔


آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا جن میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے ، 4 دہشت گردوں میں وحید اللہ، عبدالرحمان، حبیب نواز عرف شکیل اور محمد اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں، سیکیورٹی فورس پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تلاشی کے دوران مشین گنز، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1495413467880509442
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

RAW kay Pakistan mein agents aur Bharti high commission ki madad kay beghair yeh attack mumkin he nahi ——- This border cross infiltration from Bharat and Iran and Iranian and Bharti high high commission support needs to be stopped.​

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ماشااللہ، اس کو کہتے ہیں جاگتے رہنا اور ملک و قوم کی حفاظت میں جان قربان کرنا۔ شمالی اور جنوبی اور دیگر افغانستان کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں لڑنے والے فوجی انتہای دلیری سے ان دھشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اکثر اوقات لوکلز بھی دھشت گردوں کا ساتھ دے جاتے ہیں کیونکہ یہ انہی کے قبیلوں کے ہیں گمراہ اور زہر میں ڈوبے ہوے
 

shujauddin

Minister (2k+ posts)
but the title will humiliate them and destroy the public image of these killers. I am sure there are people who think that there slogans are good.
i doubt that. Reason being its been more than 20 yrs and these people have survived the world's mightiest armies ( USA and NATO). But again, as I said u can kill them and they will kill you. The vicious cycle will continue unless you think smart as I have pointed out.