
وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نیٹ فلکس سیریز کے نام پر ایک ٹریلر وائرل ہے ، اس کلپ کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق مصدق ملک نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے بیان آگیا ہےکہ "Behind Closed Doors" نامی دستاویزی فلم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہےاور نا ہی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جارہی ہے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ نیٹ فلکس کی تردید کےبعد سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ اس کا تعلق کس سےہے، ایسی ویڈیوز 30، 30 لاکھ روپےمیں تیار ہوجاتی ہیں، فارن فنڈنگ کےپیسےکو ایسی ہی چیزوں اور سازشوں پر استعمال کیا جاتا ہے، اگر یہ دعویٰ غلط ہے تو پی ٹی آئی تردید کرے کہ انہوں نے ڈیوڈ فینٹن کی خدمات نہیں لیں۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اس حوالےسے تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ "Behind Closed Doors" پاکستان تحریک انصاف کا نیا پراپیگنڈہ کا پینترا ہے جس میں جانتےبوجھتے اس فلم کو نیٹ فلکس سیریز بنانے کا جھوٹ بولا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1582250961929924609 واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستان کے شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق سیریز"Behind Closed Doors" کا ٹریلر جاری کیے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں،جس کےبعد پاکستان میں نیٹ فلکس کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اعلی سطحیٰ پر کرپشن کرنے والوں اور کرپشن کا راستہ کھولنے والوں پر مبنی سیریز "Behind Closed Doors" کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اس ڈاکومینٹری فلم میں شریف خاندان کی کرپشن اور بیرون ملک جمع کی گئی دولت سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7maliknwrtflixsries.jpg