
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
شریف برادران کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کےممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کےمعاملےکو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا گیا ہے، جبکہ عمران خان کےخلاف مقدمات پر جلد فیصلےکروانے کیلئے عدلیہ پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ن لیگ اور پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی اور پنجاب حکومت کے خاتمے سے متعلق اقدامات اور آئندہ انتخابات سے متعلق بھی گفتگوکی گئی۔
خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی بھی کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے روانہ ہوئے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن یا پارٹی ذرائع نے وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے کوئی پریس ریلیز یاتفصیلات جاری نہیں کیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ لندن کو بھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کا مقصد لندن میں عوامی مظاہروں سے بچنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16shbabznawazdsor.jpg