شہباز گل نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا، شاہد خاقان عباسی ہتک عزت،مجھ پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر شہباز گل سے مجھے 2 ارب روپے کی ادائیگی کروائے۔شاہدخاقان
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کو سابق وزیراعظم وسینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے مجھ پر 31 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کی کمپنی سے 140 ملین روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا اور سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔
ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے شاہد خاقان عباسی نے لاہور کی مقامی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ معزز عدالت مجھ پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر شہباز گل سے مجھے 2 ارب روپے کی ادائیگی کروائے۔
شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میں رکن قومی اسمبلی ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر کے عہدوں پر پاکستان کیلئے خدمات انجام دیتا رہا ہوں، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بے بنیاد الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے جس کے بعد میرے پاس ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، میری ساکھ کونقصان پہنچانے پرشہبازگل سے2 ارب روپےکا ہرجانہ دلوایا جائے، ساتھ ہی انہوں نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالنے کی استدعا کی ہے۔
شہباز گل نے بطور رہنما پاکستان تحریک انصاف مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور اپنے مفادات کی خاطر مجھ پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں، 31 جولائی 2022ء سے پہلے بھی متعدد بار پریس کانفرنس کےد وران مجھے پر الزامات لگائے ہیں۔شاہد خاقان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات کی طرف سے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز گل لاہور میں 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر بھارتی کمپنی سے کنسلٹینسی فیس وصول کرتے رہے ہیں جب نیب نے پوچھا تو کہا میں نے قرضہ لیا ہے لیکن ٹرانزیکشن پر دیکھا تو پتا چلا کہ کنسلٹنسی فیس کے پیسے ہیں، یہ کون سی کنسیلٹینسی تھی جس کے 14 کروڑ مل رہے تھے۔