
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے قبل شاہین شاہ کو تنگ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے افتتاحی میچ سے ایک روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں بوم بوم آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
51 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو دیکھا وہ ان سے مصافحہ کرتے ہوئے بغل گیر ہوگئے جس کے بعد جیسے ہی وہ الگ ہوئے شاہد آفرید ی نے ان کو ہاتھ سے کھینچ لیا ، جیسے ہی شاہین آفریدی نے سنبھلنے کی کوشش کی شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر ان کے ہاتھ کو مروڑ دیا جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی بالکل تیار نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1486023107110449159
دنیا کرکٹ کے سینئر کھلاڑی اور نجی زندگی میں ہونے والے سسر کے اس مذاق پر شاہین شاہ آفریدی صرف مسکرا ہی سکے اور شاہد آفریدی خود اپنے مذاق پر خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس کے بعد شاہین آفریدی سے دور جاتے ہوئے بھی کافی دیر تک مکالمہ کیا ۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، لوگوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کو فیلڈ پر کیا کہہ کر پکارتے ہوں گے، شاہد بھائی، ابو جان یا لالا۔
https://twitter.com/x/status/1486279971760918528
https://twitter.com/x/status/1486288554330365957
ایک صارف نے کہا کہ سسر داماد کو چھکے مارے گا جبکہ داماد سسر کو بولڈ کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1486257549330599938
کچھ صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کی اس ملاقات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی بھی قرا ر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1486024439200374785
https://twitter.com/x/status/1486065117976535055
https://twitter.com/x/status/1486218419217260547
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کے ساتھ طے کیا گیا ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2afridigubwithshaheen.jpg