
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اورقومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پا گئی،شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے شروع ہونے سے قبل ہی اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر لیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی،اب دونوں 3 فروری 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں،
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہورہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی،نکاح کی تقریب کراچی میں ہو گی جو قبائلی روایات کے تحت سادی سے ہوگی۔
یہ شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جارہی ہے،شاہین شاہ کے پرستار اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے،شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی،مقبول ترین کرکٹر شاہین شاہ آفریدی ان دنوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔
Last edited by a moderator: