
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ہٹا کر بابراعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانے پر حیرانگی کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کیجانب سے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سیلکشن کمیٹی میں موجود تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے پر بہت حیرانگی ہوئی۔
انہوں نے بورڈ کے فیصلے پر اپنے تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری تھا تو بابراعظم کے بجائے محمد رضوان کپتانی کیلئے سب سے زیادہ موزوں امیداور تھے، تاہم اب چونکہ فیصلہ ہوگیا ہے تو میں قومی ٹیم اور نئے کپتان بابراعظم کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سابق کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر سے وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1774511212425863302
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahai1h1131.jpg
Last edited by a moderator: