Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سال 2003 ميں عالمی اتحاد کی جانب سے صدام حکومت کے خلاف کاروائ کا فيصلہ ايک بالکل مختلف موضوع ہے جس پر اردو محفل ميں بارہا تفصيل سے بحث کی جا چکی ہے، ليکن زير بحث موجودہ موضوع کے حوالے سے وہ ايک غير متعلقہ بات ہے۔
واقعات کا تسلسل، عالمی خدشات اور مختلف عالمی فورمز پر کی جانے والی بحث جو سال 2003 ميں فوجی کاروائ کے فيصلے پر منتہج ہوئ ان مظالم کی وجہ نہيں ہے جو آج آئ ايس آئ ايس عراقی عوام پر ڈھا رہی ہے اور زبردستی اپنی سوچ اور مرضی عام عوام پر مسلط کرنے پر بضد ہے۔ آپ کی راۓ کی روشنی ميں اگر آئ ايس آئ ايس کوئ ايسی تنظيم ہوتی جو خطے ميں امريکی موجودگی کے نتيجے ميں ردعمل کے طور پر وجود ميں آئ ہوتی تو پھر اس منطق کے تحت تو اس تنظيم کا وجود سال 2011 ميں اس وقت ختم ہو جانا چاہیے تھا جب امريکی افواج نے سيکورٹی کے معاملات عراقی عوام کے منتخب جمہوری نمايندوں کے حوالے کر کے علاقے سے مکمل طور پر انخلاء کر ليا تھا۔
مگر ہم جانتے ہيں کہ صورت حال يہ نہيں ہے۔ اس گروہ کو تو تقويت ہی اس وقت ملی تھی جب امريکی افواج خطے سے نکل چکی تھيں۔
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[email protected]
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
![]()
ایسا کرو آپ روس سے کہو کہ وہ پیچھے ہٹ جائے، نیٹو خود دولت اسلامیہ کا مقابلہ کرے گا۔ زمینی حقائق کچھ اس طرح ہیں کہ دولت اسلامیہ کا خاتمہ مقصود نہیں ہے، بلکہ روس کو پھنسانا ہے۔ ۔ ۔ ۔
دنیا کو امن کی ضرورت ہے، اگر امریکہ بڑے بھائی کا کردار اخلاص نیت سے ادا کرے تو ایسا ممکن ہے، ورنہ جو ہورہا ہے ہوتا رہے گا۔