
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور کا تصور سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پیش کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ سے تجارت کے راستے کھلنے کا تصور سب سے پہلے ہم نے دیا تھا، جس وقت مولانا فضل الرحمان وزارت خارجہ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو اس وقت انہوں نے چین کو سی پیک کا آئیڈیا دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد پاکستان کے چین سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں ورنہ بدقسمتی سے چار سال ملک پر ایسی حکومت مسلط تھی جس نے سی پیک کو چلنے نہیں دیا۔
رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ اس وقت پاک چائنا اکنامک کاریڈور کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ghaforororoorororo.jpg