سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستا سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں دونوں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے ٹھکانوں کو بھی مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جنہیں بھارت کی سرپرستی حاصل تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی تسلسل سے جاری رہیں گی