سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

0618441373ea375.png

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستا سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں دونوں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے ٹھکانوں کو بھی مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جنہیں بھارت کی سرپرستی حاصل تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی تسلسل سے جاری رہیں گی
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)

اپریل میں یہ فتنہ الخوارج تھے اور مئی میں فتنہ الہندوستان بن گئے؟؟؟

اس کا مطلب کہ فوج ہر مسئلے پر جھوٹ بولتی ہے
 
Islamabadiya

this is no secret that BLA is indian sponsored
 
لیکن کچھ عرصہ پہلے جب مودی کے ساتھ دوستی چل رہی تھی، تب افغانستان پر الزام لگایا جاتا تھا اور مودی یا ہندوستان کا نام بھی کوئی نہیں لیتا تھا

حتی کہ ٹرین والے اتنے بڑے حادثے کے باوجود کسی نے مودی کا نام نہیں لیا
 
Back
Top