سیالکوٹ:پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری:شفقت محمود،اعجاز چودھری کا سخت ردعمل

shafqat-mehmod%20sialkot%20jalsa%20khan.jpg


سیالکوٹ میں عثمان ڈار سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے صوبائی حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا۔ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی اور عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

"سینیٹر اعجاز چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا "جعلی وزیر اعلی سُن لو! ہمارے کارکنان کو سیالکوٹ میں رہا کرو ورنہ آج رات کوہونے والا جلسہ اُنھیں خود رہا کروالے گا

https://twitter.com/x/status/1525346287238922241
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں اور جلسے کے منتظمین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی گئی جس سے کارکن کافی پریشانی کا شکار ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1525319594214313985
سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کارکنوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جب کہ کارکن آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے ناک اور منہ کو کپڑے سے ڈھانپتے رہے۔


گرفتاری کے بعد عثمان ڈار نے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ پولیس کے ان اقدامات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کریں، ہم جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان جلسے کیلئے سیالکوٹ ضرور پہنچیں گے۔

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Any illegal act will only backfire on those who are doing things unconstitutionally.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور