
سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سی لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی نے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سری شانتا کا کہنا تھا کہ بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، ان سے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث پریانتھا کی اہلیہ اب تک صدمے سے نہیں نکل سکیں جبکہ والدہ کو بھائی کے قتل سے متعلق اب تک آگاہ نہیں کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس معاملے پر درست سمت میں تحقیقات کروا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اُن کے بھائی کے قتل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بند کریں۔ قتل سے متعلق ویڈیوز پھیلنے سے ان کے خاندان، خاص طور پر پریانتھا کی اہلیہ اور اُن کے دونوں بچوں کو تکلیف پہنچی ہے۔
انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے حکام سے بھی درخواست کی کہ وہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sm-srilanka.jpg