
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے جوشیلے نوجوانوں کو سمجھانے کی ذمے داری بھی میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا؟ میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔
موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کو نامناسب لگا اور انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو اس طرح ایک قتل کیلئے بھونڈی وضاحت دینے پر وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1467554023834374149
صحافی سعدیہ افضال نے کہا کہ اس طرح کی افسوسناک حالت کی وجہ سے ہم اس مقام پر ہیں۔ یہ ہمارے وزیردفاع بے شرمی سے اس واقعے کو جواز بنا رہے ہیں۔ انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1467708356206936065
راجہ فرقان نے بھی کہا کہ انہیں اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467564246850588678
ثمرینا ہاشمی نے کہا کہ عمران خان صاحب جب تک آپ کی اپنی پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں آپ پاکستان سے شدت پسندی ختم نہیں کر سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1467570117785575432
طارق الرحمان نے کہا کہ پرویز خٹک ان کی نظر میں عزت کھو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467574109865275392
صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل علی خان نے کہا کہ اگر پرویز خٹک کو فی الفور کابینہ سے برخواست نہیں کیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ سب جھوٹ ہے جو وزیر اعظم سانحہ سیالکوٹ پر کہتے رہے، جو سری لنکا کے صدر اور وزیر خارجہ سے کہا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1467575299302998016
شازیم میرنے کہا کہ پرویز خٹک کو اس بچگانہ بیان پر کابینہ سے ہٹایا جائےکیونکہ وہ سیالکوٹ سانحہ کے ذمہ دار ان غنڈوں کے اس بیہمانہ اقدام پر بہت ہی چھوٹا بیان دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467672815184842758
ایک صارف نے کہا کہ پرویز خٹک یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا انہوں نے اپنا دماغ کھو دیا ہے، یہ سچ ہے کہ حکومت کو اس پر مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا مگر اس قدر بےوقوفانہ بیان اور ایسے اقدام کو بچگانہ اور جذباتی کہنا تو بالکل غلط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467684097095053316
عامر نے پرویز خٹک کو بےوقوف قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1467693897048547340
سعد فرخ نے کہا کہ پرویز خٹک نے اس واقعہ پر یہ بیان دے کر سب سے احمقانہ بیان دینے کا تاج بڑی کامیابی کے ساتھ فضل الرحمان سے چھین لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467564837270179848
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/katak-%2C-sailkot.jpg