
سیالکوٹ میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، مشتعل وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ دفتر کا تمام سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف ماہر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460185994506944515
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وکلا سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، انہیں سمجھایا تھا کہ سرکاری زمین پر کسی قسم کےکاغذات قابل قبول نہیں ہوتے جبکہ وکلا کی جانب سے دیئے گئے کاغذات ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1460224116695445506
دوسری جانب صدر سیالکوٹ بار خالد قریشی کا کہنا تھا کہ زمین کی چار دیواری کو مسمار کرکے پارک میں شامل کیاگیا، کاغذات ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیےگئے، انتظامیہ غلط بیانی سےکام لے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سرکاری پارک میں شامل کی گئی جگہ دو وکلا کی ملکیت ہے جبکہ وکلا نے الزام لگایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا صدف سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے رمضان بازار میں جھگڑے کے باعث کافی مشہور ہوئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9soniasadaf.jpg