
ملک میں جاری حالیہ سیاسی افراتفری کے باعث معاشی صورتحال ابتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی فیصلوں میں تاخیر،سیاسی مخالفین کے خلاف آپریشن کے باعث معاشی منڈیوں میں شدید غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔سیاسی بے یقینی کی اس صورتحال کے باعث روپے کی تنزلی اور اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان بھی جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1529051946090471430
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 200 روپے 93 پیسے کی سطح پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 201 روپے 41 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے شروع ہونےوالی شدید مندی آج بھی نہ رک سکی اور آج بھی 489 پوائنٹس سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 489 اعشاریہ 93 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41ہزار950 اعشاریہ 32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12psxdollarmay2422.jpg