
پاکستان کے معروف فلم اسٹار اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان ہمارے دلوں کی امید ہیں۔
اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔ آپ نے ہمیں وہ ہمت دی کہ جس کے ساتھ ہم بدعنوان عناصر سے سوال کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1505457677241049091
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں ماضی کے حکمران خاندانوں کی غلامی بھری نیند سے بیدار کیا ہے وہی ہمارے دلوں کی آخری امید ہیں۔ جو آپ سے لڑ رہے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم سب بھی عمران ہیں۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کی حالیہ حکومت مخالف تحریک کے نتیجے میں جہاں ایک طرف اپوزیشن اور اس کے حامی عمران کان کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں وہیں اداکاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان سے اظہار یکجہتی کرتی اور ان کے حق میں بیانات دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
گزشتہ روز بھی اداکار بلال قریشی اور اس سے پہلے منیب نے بھی وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیانات جاری کیے تھے اور ان کی ایمانداری کی گواہیاں دی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3shaanshahidumeedkhan.jpg