
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلی کے انتخاب کیلئے ووٹوں کی مبینہ خرید وفروخت کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے عدلیہ اور امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں سے سوال پوچھ لیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہجوکچھ اسلام آباد میں ہوا اسکا نظارہ آج لاہورمیں بھی نظر آرہا ہے، جہاں اراکین پنجاب اسمبلی کو خریدنے کیلئے 50کروڑ روپےتک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سب کےپیچھےمرکزی کردار زرداری ہےجو اپنی کرپشن پراین آر او لیتاہےاور چوری کےاس پیسےسےلوگوں کو خریدتاہے۔اسےجیل میں پھینکاجاناچاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1549746360437690371
عمران خان نے مزید کہا کہیہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارےسماج کی اخلاقی بنیادوں پربھی سنگین حملہ ہے۔عدالتِ عظمیٰ نےکارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلےکی روک تھام کاکچھ بندوبست ممکن ہوتا۔کیا امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈحکومت کے سرپرستوں کو قوم کےاس سنگین نقصان کاکچھ بھی احساس نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1549746362480205824
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ سے چوری شدہ رقم کے ساتھ وفاقی حکومت گرانے اوراین آر او 2 لینے کے بعد، مصدقہ مجرم آصف زرداری شریف مافیا کے ساتھ مل کر اب ایم پی اے خریدنے کی کوشش کر کے پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549753579480776704
عمران خان نےعدلیہ سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ عزت مآب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا وہ اس نقصان سے واقف نہیں ہیں؟کیا ہماری جمہوریت، آئین اور ملکی اخلاقیات کی تباہی سو موٹو ایکشن کے لیے موزوں کیس نہیں؟
سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا "نیوٹرل" کو یہ احساس نہیں کہ کس طرح امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے نتیجے میں آنے والی اس امپورٹڈ حکومت کے ذریعے ہمارا پیارا ملک ہر محاذ پر تباہ ہو رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1549753581770838017
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khansctahiayatnaahl.jpg