
کارکن کو عزت یا سوشل میڈیا کا پریشر؟ سلیمان شہباز نے گزشتہ سماعت پر پارٹی ورکر سے پھول نہ لیے آج اسے بطور خاص قریب بلا کر پھول وصول کیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر عدالت یشی کے موقع پر ایک لیگی کارکن نے آگے بڑھ کر سلیمان شہباز کو پھولوں سے سجا گلدستہ پیش کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اسے لیے بغیر معذرت خواہانہ انداز میں آگے بڑھ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1635146971500642305
سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شہباز شریف کے بیٹے کو اس رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کارکن کو عزت دے رہے ہیں یا سوشل میڈیا کے پریشر نے اس پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ اس سے قبل تو وہ اسی کارکن کو نظر انداز کر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1635147831907586049
ویڈیو دیکھی جائے تو اس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی آمد سے قبل ہی یہ کارکن سلیمان کے لیے پھول لیے کھڑا ہوتا ہے۔ جیسے ہی سلیمان شہباز آتے وہ پھول دے کر نعرے لگانا شروع کر دیتا ہے۔ جبکہ سلیمان اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔