
سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال غیر ملکی شہری کے لئے وبال جان بن گیا، قابل اعتراض ٹویٹس کرنے پر غیر ملکی شہری کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے بیان جاری کیا ہے کہ کہ توہین آمیز ٹویٹ کرنے پر ایک مقیم غیر ملکی کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان آل حماد کا کہنا ہے کہ ایک سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری کے خلاف رپورٹ ملی تھی کہ اس نے توہین آمیز ٹویٹ کیے ہیں۔
وزارت کی جانب سے متعلقہ کمپنی سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رپورٹ درست ہے، جس کے بعد کمپنی نے اپنے ملازم کو خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) پر بھیج دیا۔
سعودی عرب کے قوانین کے مطابق پہلے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو محدود مدت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا تھا لیکن نئے قانون کے نفاذ کے بعد سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد تاحیات مملکت میں داخل نہیں ہو سکتے،جبکہ ان کی معلومات کی فائل جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں سیز کر دی جاتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12%DA%A9%D8%B3%D8%A7.jpg