سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ارکان کی لسٹ مکمل طور پر فیک ہے: اسحاق خٹک

pervazi-khast-son-e.jpg


پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنیز کے ارکان کی وائرل لسٹ جعلی قرار

پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان کی وائرل لسٹ مکمل طور پر جعلی قرار دے دیا،

اسحاق خٹک نے کہا سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا،پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کےپی محمودخان، سابق وزرا اوردرجنوں ارکان شامل ہوئے ہیں جب کہ نئی پارٹی میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں اور مزید شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پرویزخٹک نے نئی پارٹی میں ستاون ارکان کی شمولیت کادعویٰ کیا تو سابق ارکان اسمبلی نے بھی تردید کرنا شروع کردیں،پیرمصورخان،اعظم خان،افتخارمشوانی اور نوابزادہ فرید کے بیانات سامنے آگئے، انہوں نے پرویزخٹک کا دعویٰ مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا اب تک پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہیں، فہرست میں تصویرہماری مرضی سےنہیں لگائی گئی، پرویزخٹک کی پارٹی اورتقریب میں شریک نہیں تھے، فہرست میں فضل مولا کی جگہ وقار خان کی تصویر لگادی گئی،،اے این پی کے رہنما وقار خان انتقال کرچکے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: