
شیری رحمان کے خود کو اردو اسپیکنگ نہیں انگلش اسپیکنگ کہنے پر تبصرے
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر توانائی برائے موسمیاتی تغیر شیری رحمان کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، خواجہ آصف نے شیری رحمان کو اردو اسپیکنگ کہا جس پر شیری رحمان نے انہیں فوری کہا انگلش اسپیکنگ۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میدان میں آگئے اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی پیچھے نہ رہے،فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کتنے چھوٹے لوگ پاکستان پر مسلط کر دئیے گئے ہیں۔
انکا مزید کہناتھا کہ ان لوگوں کیلئے کرسیاں نیچے کی گئیں ورنہ ان کے قد ہی نہیں تھے کہ ان عہدوں پر پہنچ سکیں، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کی قوم کے ساتھ ان لوگوں کو مسلط کر کے گھناؤنا وار کیا،ان لوگوں سے جان چھڑانا کتنا اہم ہے یہ احساس روز بروز بڑھ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1615744736366673921
عمران ریاض خان نے لکھا اردو نہیں انگلش اسپیکنگ، کیسے احساس کمتری کا شکار لوگ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1616083593549299713
رائے ثاقب کھرل نے کہا میں اکثر سوچتا تھا، پی پی اور ن لیگ کیسے اکٹھے بیٹھتے ہوں گے، ایک جھلک آج نظر آ گئی، یوں ہی چٹکیاں کاٹتے ہونے ایک دوسرے کو ہر ٹائم
https://twitter.com/x/status/1616558662566268951
سمیرا اعوان نے لکھا ہمیں اردو سپییکنگ ہونے پر فخر ہونا چاہیے، جیسا مجھے اپنے پینڈو ہونے پر فخر ہوتا ہے، شیری رحمان کو اردو اسپییکنگ کہنے پر شرمندگی کیوں ہوئی ؟اسمبلی تو اردو لوگوں کی ہے،
https://twitter.com/x/status/1616400187814977536
طارق جاوید یوسفزئی نے لکھا ہمت ہے شیری رحمان کی، اس طرح کے جاہلوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1616288920672829443
درانی نے لکھاہم آج تک یہی سمجھتے رہے کہ شیری رحمان کے والد کا نام حسن ہے پر وہ تو کوئی james یا Mathew یا Tom نکلا۔
https://twitter.com/x/status/1616134040620511232
علی رضا نے لکھا شیری رحمان کہہ رہی ہے خود کو انگلش سپیکنگ ۔خواجہ صاحب تو فخر سے خود کو پنجابی آدمی بتا رہے ہیں،
https://twitter.com/x/status/1616053050610778118
باسط شجاع نے لکھا خواجہ آصف کو اردو نہیں آتی، شیری رحمان کو اُردو اسپیکنگ کہہ دیا،انہیں اعتراض ہوگیا، آہستہ سے بولیں “میں انگلش اسپیکنگ ہوں،یہ وہ طبقہ ہے جسے پاکستانی کہلانے اور اردو بولنے پر شرم محسوس ہوتی ہے،دقسمتی سے اس ٹولے کو ہم پہ حکمران کے طور پہ مسلط کیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1615994901140848640
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheer11y1.jpg
Last edited by a moderator: