
ایک حرفی ناموں کے حامل پاکستانی شہریوں کےمتحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیج ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے قوانین کی تفصیلات پیش کی ہے، جس کے مطابق ایسے پاکستانی شہری جن کے پاسپورٹ پر ایک نام درج ہے ، یعنی ان کے نام کے ساتھ خاندانی ، والد کا نام یا 'سرنیم ' شامل نہیں ہے ، ایسے شہری اب متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
اس حوالے سے پاکستان کی نجی ایئر لائنز "سرین ایئر" نے مسافروں کی گائیڈ لائنز کو بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے، سیرین ایئر لائنز کے مطابق ایک نام کے حامل مسافر جن کے پاسپورٹ پر "پہلا" یا "آخری" نام درج نہیں ہوگا اب سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنے ملک میں ایک نام رکھنے والےشہریوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پاسپورٹ میں کم از کم 2 نام لازمی شامل کریں ۔
بدھ کے روز آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں آسٹریلوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نام کے شعبوں میں کم از کم دو نام لازمی رکھیں کیوں کہ اگر آپ کے پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہے تو آپ کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naamhh.jpg