سندھ ہاؤس:جو ہورہا وہ تکلیف دہ ہے،رکن کو اعتماد نہیں تو استعفیٰ دے:فہمیدہ

fehmidah-mirza.jpg


سندھ ہاؤس میں پولیس گردی اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی اراکین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کے حوالے سے جی ڈی اے کی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر نے گفتگو کی۔

میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ اگر کسی ایم این اے کا تعلق حکمران جماعت سے ہے اور تحریک عدم اعتماد میں وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دے تو کیا موجودہ اسپیکر اس ووٹ کو مسترد کرسکتے ہیں؟

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے جواب دیا کہ اگر کوئی رکن اپنی حکومت پر اعتماد کھوچکا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ استعفیٰ دے، جماعت چھوڑ دیں،اس وقت کی کیا ضرورت ہے،سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے انتہائی تکلیف دہ ہے،وہ ہی ہم نوے کی دہائی میں چلے گئے ہیں،خرید و فروخت تقسیم یہ سب نوے کی دہائی کی عکاسی کررہاہے۔


سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک غلط وقت پر آرہی ہے، ہم اپنا پچھترہواں یوم پاکستان منانے جارہے ہیں، اس دن ہم اپنے ملک کی طاقت دکھاتے ہیں، ہم پوری دنیا کو اپنے دفاع کا پیغام دیتے ہیں، او آئی سی میٹنگ چل رہی ہے، جب ہمارا پڑوسی ملک ہمیں تنہا کردینا چاہتے ہے،یہ وقت درست نہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد آئین میں ہے یا نہیں؟ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ بالکل ہے، جس پر حامد میر نے پوچھا کہ آرٹیکل 63اے کے مطابق بتائیں کہ اگر کوئی ایم این اے پی ٹی آئی کا یا اتحادی جماعت کا پارٹی چیئرمین کی مرضی کے خلاف وزیراعظم کیخلاف ووٹ دے تو اس کیخلاف اسپیکر کو کیسے کارروائی کرنی چاہئے؟

فیمیدہ مرزا نے بتایا کہ اگر ایسا کوئی کرے گا تو فوری طور پر اسے نااہل کیا جائے گا، پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اسپیکر کو لکھیں گے پھر وہ ان اراکین کے نام الیکشن کمیشن کو نااہل قرار دینے کیلئے بھیجے جائیں گے،آرٹیکل 63اے کے بی سیشن کے مطابق ایسا کرنے پر اراکین یقیناً نااہل کئے جائیں گے۔

میزبان نے سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ایم این ایز کی موجودگی کے حوالے سے سوال کیا،کہ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس لئے آئے ہیں کیونکہ ہم پارلیمنٹ لاجز میں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تھے،گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ لاجز میں جو ہوا وہ جواز نہیں ہے اراکین کے سی ایم ہاؤس میں ہونے کا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کیا پولیس ری ایکشن میں حفاظت کیلئے نہیں آتی؟ ایس ایس یو کا سندھ سے باہر نکلنے کا کوئی جواز نہیں ہے کہ وہ سندھ ہاؤس کی حفاظت پر مامور ہوں، سندھ میں ہم سیکیورٹی مانگتے ہیں تو مجھے تو نہیں دی گئی کبھی، سندھ کے باہر وہ سیکیورٹی کے لئے بھیج دیئے گئے،ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے، بے نظیر بھٹو شہید اس کا شکار رہی ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی دہرایا جارہاہے، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، ان پارٹیز کی طرف سے جو اس کا شکار رہے ہیں مجھے ان پر زیادہ تشویش ہے، میزبان کے سوال پر کہ حکومت اور اپوزیشن نے جلسوں کا اعلان کررکھا ہے کیا انہیں جلسے کرنے چاہئے فہمیدہ مرزا نے کہا بالکل نہیں کرنا چاہئے، عوام کو فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے۔
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Certified chorooo kaa hathhh government ja rahiii unbelievable establishment sucks khataa haii tuuu lagataa bhii haii
 
Last edited:

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
establishment ka moo khonn lagaa haiii this is why love ns and zardariii Fironn shaitain khattaa haii tuu lagataa bhii haii
 
Last edited: