سموسے کے نقصانات کی وائرل ویڈیو،سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے

samsoass.jpg


سموسے کے نقصانات کی ویڈیو وائرل، صارفین پھر بھی سموسے کھانے پر بضد

ڈاکٹر عفان قیصر کی جانب سے سموسے کے کھانے کے نقصانات تفصیل سے بتائے گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔
https://twitter.com/x/status/1595683734518374401
ایک صارف نے لکھا کہ سموسے کی اتنی بے عزتی! کئی دہائیوں سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانے والے سموسوں کی جانب سے اب احتجاج کرنا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1598557423664365573 https://twitter.com/x/status/1598587351143530498
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی میں سموسے کھانے کے بارے میں سوچنا نہیں چھوڑ سکتی،ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ سموسہ کھانے والا ہو یا گاجر کھانے والا، مرنا تو دونوں نے ہی ہے تو بہتر ہے کہ سموسہ کھا کر مرو۔
https://twitter.com/x/status/1599307046830030848 https://twitter.com/x/status/1599286044272209921
ڈاکٹر عفان قیصر جو اس وقت پاکستان میں معدے کے نمبر ون اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ سموسہ پاکستانیوں کی پسندیدہ غذا ہے، اس میں 250 سے 400 تک کیلوریز ہوتی ہیں،سموسہ اکثر گندے تیل میں بنایا جاتا ہے، اس میں ٹرانس فیٹس ہوتے ہیں اور سوڈیم کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں،سموسے کو 400 کیلوریز کا ایٹم بم بھی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سموسہ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے،ویڈیو کے آخر میں ڈاکٹر عفان نے سموسے کے بجائے لوگوں کو گاجر کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس میں بہت ہی کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
لاہور دا پاوا

وڈا سموسہ لیاوا


Whats-App-Image-2022-12-04-at-5-18.png
Question to maryam. Nani sahiba nawaz sharif Pakistan wapis kub jaayein gay.
Nani, ek second, pulls out a massive samosa from her LV purse : "Jub tak rahe ka samosay men aloo, tub tak london mein chupa rahe ga ganja bhaloo".
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اس قوم کی معاشرتی انجیئرنگ کی ضرورت ہے۔
صبح اٹھنے سے لیکر رات کو سونے تک ہر ایک کام میں اول درجے کی حماقتیں کرتی ہے۔
اسکے بعد نون لیگی نہ بنے تو اور کیا بنے۔
بھلا ہو سوشل میڈیا کا جس نے شعور دینا شروع کیا ہے۔
گھی سب سے زیادہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔
چار ارب روپے کی تو صرف چائے پی لی جاتی ہے۔
دالیں جو انتہائی ضروری ہیں وہ زیادہ تر امپورٹ کی جاتی ہیں۔
کھانے پینے میں مشہور ہونے کے نام پر ایسی ایسی گندی چیزیں بازار میں بکتی ہیں کہ جنہیں بنتا ہوا دیکھ لیا جائے تو کھانے سے نفرت ہوجائے مگر اتنے شوق سے کھا رہے ہوتے ہیں کہ اللہ کی پناہ
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
اس قوم کی معاشرتی انجیئرنگ کی ضرورت ہے۔
صبح اٹھنے سے لیکر رات کو سونے تک ہر ایک کام میں اول درجے کی حماقتیں کرتی ہے۔
اسکے بعد نون لیگی نہ بنے تو اور کیا بنے۔
بھلا ہو سوشل میڈیا کا جس نے شعور دینا شروع کیا ہے۔
گھی سب سے زیادہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔
چار ارب روپے کی تو صرف چائے پی لی جاتی ہے۔
دالیں جو انتہائی ضروری ہیں وہ زیادہ تر امپورٹ کی جاتی ہیں۔
کھانے پینے میں مشہور ہونے کے نام پر ایسی ایسی گندی چیزیں بازار میں بکتی ہیں کہ جنہیں بنتا ہوا دیکھ لیا جائے تو کھانے سے نفرت ہوجائے مگر اتنے شوق سے کھا رہے ہوتے ہیں کہ اللہ کی پناہ
110 billion rupees (450-500million USD) not 4!!!
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Pakistanis diet is horrendous to say the least.
A big chunk of it is because of the use of vegetable ghee or commonly know as banaspati or dalda ghee. Thats one of the most unhealthiest shit you can put in your body. Real/Desi ghee is out of reach for the large chunk of the population. Better to use sunflower seed or canola oil