
سموسے کے نقصانات کی ویڈیو وائرل، صارفین پھر بھی سموسے کھانے پر بضد
ڈاکٹر عفان قیصر کی جانب سے سموسے کے کھانے کے نقصانات تفصیل سے بتائے گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔
https://twitter.com/x/status/1595683734518374401
ایک صارف نے لکھا کہ سموسے کی اتنی بے عزتی! کئی دہائیوں سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانے والے سموسوں کی جانب سے اب احتجاج کرنا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1598557423664365573 https://twitter.com/x/status/1598587351143530498
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی میں سموسے کھانے کے بارے میں سوچنا نہیں چھوڑ سکتی،ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ سموسہ کھانے والا ہو یا گاجر کھانے والا، مرنا تو دونوں نے ہی ہے تو بہتر ہے کہ سموسہ کھا کر مرو۔
https://twitter.com/x/status/1599307046830030848 https://twitter.com/x/status/1599286044272209921
ڈاکٹر عفان قیصر جو اس وقت پاکستان میں معدے کے نمبر ون اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ سموسہ پاکستانیوں کی پسندیدہ غذا ہے، اس میں 250 سے 400 تک کیلوریز ہوتی ہیں،سموسہ اکثر گندے تیل میں بنایا جاتا ہے، اس میں ٹرانس فیٹس ہوتے ہیں اور سوڈیم کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں،سموسے کو 400 کیلوریز کا ایٹم بم بھی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سموسہ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے،ویڈیو کے آخر میں ڈاکٹر عفان نے سموسے کے بجائے لوگوں کو گاجر کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس میں بہت ہی کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/samsoass.jpg