
لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر نجی ٹی وی چینل کے نمائندے کی احتجاج کرنے والی خاتون سے شدید بدتمیزی، تلخ کلامی کے دوران صحافی نے گندی غلیظ گالیوں کا استعمال کیا بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے پر ٹویٹر پر مذمت کرنے والوں سے الجھتے بھی رہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں سماء ٹی وی لندن میں نمائندے سید کوثر کاظمی کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنےو الی اور ن لیگ کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرنے والی خواتین سے الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران سید کوثر کاظمی کی ایک خاتون سے تلخ کلامی شروع ہوتی ہے جس کے ساتھ ہی کوثر کاظمی کے منہ سے گندی غلیظ ماں بہن کی گالیوں کا ایک فوارا ابلنا شروع ہوجاتا ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، احتجاج کرنے والی خاتون بھی تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں جواب دیتی رہتی ہے تاہم کوثر کاظمی کے منہ سے صرف گالیاں اور مغلظات ہی باہر نکلتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1582106406052061185
اردگرد موجود لوگوں کی جانب سے اس سارے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا اور بعدازاں اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کردیا گیاجس کےبعد اس پر صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سیاست ڈاٹ پی کے' کے بانی اور ایڈیٹر عدیل حبیب نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کوئی بھی ہو، آپ کسی سے ایسی زبان میں بات نہیں کرسکتے، کیا آپ یقین کرسکتےہیں کہ یہ شخص ایک صحافی ہے اور سماء ٹی وی کیلئے کام کرتا ہے،ان کا انداز گفتگو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے کبھی اسکول کا منہ تک نہیں دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1582216320778543104
لاہور سےتعلق رکھنے والے صحافی رائے ثاقب کھرل نے بھی اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا ان خواتین نے کیا کہا: کیا کیا جس پر یہ ہنگامہ برپا ہوا۔۔ لیکن ایک صحافی کون ہوتا ہے کسی کو ایسی غلیظ گالیاں دینے والا؟ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582115500019970048
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی ن لیگ کو براکہہ دے تو میڈیا عمران خان کی تربیت پر سوال اٹھادیتا ہے، آج خود میڈیا سے وابستہ شخص ایک خاتون کو ننگی گالیاں دے رہا ہے، یہ کس کی تربیت ہے؟
https://twitter.com/x/status/1582127155093200897
صحافی و یوٹیوبر طارق متین نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی زبان سن کر شرمندگی کو بھی شرم آگئی، وثر کاظمی اور خاتون کے درمیان کیا ہوا پیچھے رہ گیا ۔ اب رپورٹر کی شرمناک زبان وائرل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582116214343860224
سید کوثر کاظمی نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے پر معذرت کرنے کے اس کی مذمت کرنے والوں سے الجھنا شروع کردیا اور اپنی ڈھٹائی ثابت کرنا شروع کردی۔
طارق متین کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کی توہین آمیز روایہ اپناتےہوئے جواب دیا اور کہا کہ "تم تمہاری جیسی بیغیرتی ہو تو بندہ اپنی بے عزتی پر خاموش رہ سکتا ہے غصہ بھی غیرت کی نشانی ہے جو تم جیسے بیغیرت کو سمجھ نہیں آنا"۔
https://twitter.com/x/status/1582133454094798849
اپنی دوسری ٹویٹ میں سید کوثر کاظمی نے طارق متین پر الزام لگایا اور کہا کہ عمران خان سے 60 ہزار روپے مہینہ لینے والا یوٹیوبر بھی شرمندہ ہوتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1582132722344263680
طارق متین نے اس الزام پر ردعمل دیا اور سید کوثر کاظمی کے ادارے کو ٹیگ کرتےہوئے کہا کہ آپ کا نمائندہ مجھ پر سنجیدہ نوعیت کےالزامات لگارہا ہے، براہ کرم یہ خبر اپنے چینل پر چلائیں اور اپنے نمائندےسے کہیں کہ ثبوت پیش کرے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو اپنے نمائندے کو روکیں۔
https://twitter.com/x/status/1582235128205836288
Last edited by a moderator: