
نجی ٹی وی چینل سماءسے وابستہ معروف اینکر پرسن عمران خان کو "آف ائیر " کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سماء نے اپنے معروف اینکر عمران ریاض خان کو "آف ائیر " کرنے کا فیصلہ کر لیا،اینکر عمران خان اب سکرین پر نظر نہیں آئیں گے۔
نجی نیوز چینل کی جانب سے اینکر پرسن کو "آف ائیر " کرنے کے حوالے سے کوئی وجہ بھی تاحال نہیں بتائی گئی۔
اس ضمن میں سینئر صحافی عدیل راجہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ سماء ٹی وی نے اپنے اینکر عمران ریاض خان کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کر لیا.. جلد ہی اینکر کو آگاہ کیا جائے گا،وہ اسکرین پر نظر نہیں آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1512430172959653896
اس کے علاوہ صحافی رضوان احمد غزالی کی جانب سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سماء ٹی وی نے اینکر عمران ریاض کو آف ایئر کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1512431684666687491
واضح رہے کہ چند روز قبل اینکر پرسن عمران ریاض خان نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویو کیا تھا جو رات کو 8 بج کر 30 منٹ پر سما ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4imrankhanoffairrsamma.jpg
Last edited: