
سلیم صافی نے حکومت کی تینوں بڑی اتحادی جماعتوں سے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ 27 مارچ سے پہلے ہی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گی، جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کر دیا ہے جو لاعلاج ہے۔
معروف صحافی، تجزیہ کار اور اینکر سلیم صافی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ 27 مارچ سے پہلے حکومت کے تینوں اتحادی مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا با قاعده اعلان کر دیں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) سردست حکومت کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی یوٹرن لے سکتی ہے۔
اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ "اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے۔ بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کہ بغض میں جلنا، کُڑھنا، خبریں گھڑنا، جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1506457824892796934
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اللہ نے آپ کو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے۔ کرتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک"۔