سلیمان شہباز کے عمران خان سے تین سوالات،فنڈ کس نے دیا؟

salman-shehbaz-qs-imran.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تین سوالات پوچھ لئے،زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟

عمران خان اکثر اپنے بیان میں سلیمان شہباز اور مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور حال ہی میں جب نیب نے سلیمان شہباز کے خلاف شواہد کی عدم موجودگی پر منی لانڈرنگ کیس بند کرنے کی استدعا کی تو اس پر بھی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

اب سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین سوالات پوچھے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا ہے، آئیں ایک پائی کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں،

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کوعدالت کےسامنےسرینڈرکردیا ہے، آئیں ایک پائی کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے پورے خاندان کو کبھی بتانے لایق کچھ نہیں مل سکا کہ ان کے اکونٹس میں جادو کے زور سے پیسہ کہاں سے آتا رہا۔ہمیشہ اس کے باپ نے فوجیوں کی ٹٹی کھا کر این آر او لے کر منہ کالا کیا۔یہ بھگوڑا بھی اس لایق ہے کہ تین سوال پوچھے۔یہ بتا چکا ہے اس کی پارٹی کس کے پیسے سے چلتی ہے۔جب پوچھو تو ٹکٹ کٹو لیتے ہیں فورا سارا خاندان۔ان فارن بیکڈ امپورٹڈ کو اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے پاکستان میں سیاست کرنے کی