سعودی عرب کا حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ

hajj-aswd.jpg


سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کےلیے "حجر اسود" کو بوسہ دینے کے لیے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی کی جانب سے مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کے لیے اجازت دینے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ مزید نرمی کی جائے گی۔

طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل کے علاوہ صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل (حطیم کعبہ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

حجر اسود اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے ایپ میں خصوصی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن کے تحت ان ہی افراد کو مذکورہ مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی جو پرمٹ حاصل کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل مسجد الحرام کی انتظامیہ نے مکمل افرادی گنجائش کے تحت عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ مسجد الحرام کی بالائی منزل کو صرف طواف کےلیے بھی کھولے جانے کا کہا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی وبا کے بعد گزشتہ برس مارچ میں احتیاطی طور پر مسجد الحرام عمرہ زائرین اور عام افراد کی آمد پر پابندی عائد تھی تاہم کورونا کی وبا کے اثرات کم ہونے پرپابندی مرحلہ وار ختم کی گئی۔

ابتدا میں مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر سماجی فاصلے سمیت محدود تعداد کی پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور اب مزید پابندیوں کو بھی آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔

 
Last edited: