سستا ترین اسمارٹ فون نوکیا 2 پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
نوکیا نے اپنے اب تک کے سب سے سستے اینڈرائیڈ سمارٹ فون نوکیا 2 کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ نوکیا موبائل فونز کی خرید و فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے یہ فون پاکستان میں پیش کیا جو بنیادی فیچر والا اسمارٹ فون ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اس کی طاقتور ترین بیٹری ہے۔ نوکیا 2، پانچ انچ اسکرین کے ایل ٹی پی ایس ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے۔

nokia-3.jpg




اس سے ہٹ کر بھی فون کے دیگر فیچرز کافی بیسک قسم کے ہیں جیسے کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کوالکوم اسنیپ ڈراگون 212 پراسیسر اور ایک جی بی ریم، آٹھ جی بی اسٹوریج جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے تاہم یہ فون اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کو جلد اینڈرائیڈ 8.0 سے اپ ڈیٹ کرنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔

اس فون میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے اور ہاں بیسک فون ہونے کے باوجود اس میں گوگل اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو عام طور پر ایسے سستے فونز میں ہوتا نہیں مگر اس فون کی خاص بات اس کی طاقتور 4100 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔


nokia-4.jpg




کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو ایک چارج پر دو دن تک مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔ اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم حیران کن ہے جو 1340 گھنٹے ہے یعنی 55 دن سے بھی زیادہ، جبکہ لگاتار 19 گھنٹے بات چیت اور 139 گھنٹے موسیقی سنی جا سکتی ہے۔ یہ فون تین مختلف رنگوں میں پاکستان میں 11 ہزار 430 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top