سرکاری ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ہلڑ بازی،سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

10kjksjjjdahsankhansljs.png

سرکاری ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں نعت و مذہبی کلام کے نام پر ہونے والی ہلڑ بازی پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکار و میزبان احسن خان ، رابعہ انعم اور مہمانوں کیجانب سے کی جانے والی ہلڑ بازی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان ایک لڑکی کے ساتھ مشہور کلام "تو کجا من کجا" پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پروگرام کی میزبان رابعہ انعم بھی ان کا ساتھ دینے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں، دوسری ویڈیو میں ان تمام افراد کو مذہبی کلام پر تقریبا ڈانس کرتے اور ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنےآ رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری چینل کی ٹرانسمیشن کا یہ حال ہے تو پرائیویٹ چینلز پر کیا شوروغوغا ہوگا،ہم کس طرف جارہے ہیں، یہ ہلڑ بازی کس طرف سے رمضان ٹرانسمیشن لگ رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1775406861946105872
عامر شیخ نے کہا کہ یہ کون سا اسلام ہے، اسرغف اللہ، نعت رسول ﷺ اس طرح پڑھی جاتی ہے؟ حضور کی شان میں جب کلام پڑھا جاتا ہے تو عقید ت اور عزت اور احترام لازم ہے، ان لوگوں نے مسلمان ہوکر ایسا انداز اپنایا ہے اور رمضان کے برکتوں والے مہینے کی بھی توہین کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1775489315499397352
ایک صارف نے کہا کہ ان کیلئے مذہب یا رمضان کچھ بھی نہیں، سب کچھ کمرشل اور مال کمانے کے طریقے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1775540401643917653
فرح علی نے کہا کہ نعت پر بھی تھرکنا اور تقریبا ڈانس والے اسٹیپ کرنے یں تو ایسی نعت پر ثواب ملے گا یا گناہ؟

https://twitter.com/x/status/1775430916287955030
اسماعیل بیگ نے کہا کہ ہم ڈرامہ اور کھیل کے ہیروز کو حقیقی زندگی میں بھی ہیروز سمجھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہر شعبے میں پرفیکشن دکھائیں گے،رانگ نمبرز وہی کریں گے جو میڈیا چینلز والے چاہیں گے، سب گول مال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1775445811909824524
 

Panthar_pk

Councller (250+ posts)
Enlighten Moderation

yea deo bund barailvi ahle hadith ko apnay firkoo ki dair aint ki masjio ko bachanay say fursat milay to agay kuch karain

suub fraudiyea 2 number
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Aisa to pichle 15 saalon se ho reha hai..

Kahin awais qaadri laakhon rupay le ker mehfil sajata hai aur naat ka maazaak hee bana Liya gaya he. Muaashra majmooi tore per pasti ka shikaar hai.