
پشاور کی پولیس لائنزمسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، واقعہ کے سہولت کار و دہشت گرد تنظیم تحقیقات ٹیم کے ریڈار پرآگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کی انویسٹی گیشن کرنے والی ٹیم واقعہ میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی ہے، واقعہ میں ایک کالعدم تنظیم اور اس کا ذیلی گروپ کے ملوث ہونےکے شواہد ملے ہیں، حملہ آور اور سہولت کاروں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کی جانب سے فنڈنگ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں اب تک 84 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ، شہید ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی، خود کش حملہ آور نے پولیس کی یونیفارم پہن کر مسجد میں انٹری لی اور امام کی جانب سے تکبیر بلند ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔