زیرسمندر کیبل کی خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،کب تک بحال ہو گی؟

7%DB%8C%D9%86%D8%AA%D8%B9%D8%B1%D9%86%D8%B9%D8%AA%DA%86%D8%A7%D8%A8%D9%84%D8%B9%D9%BE%D8%AA%D8%B3%D8%A7.jpg

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوگئی، خرابی دور کرنے کی کوشش جاری ہے لیکن بحالی میں ہفتوں لگنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیر سمندرایس ایم ڈبلیو4 کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کیبل سروس کی رفتار کم ہوگئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کیبل کی خرابی کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں جاری بیان میں کہا کہ یہ کیبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) آپریٹ کرتی ہے اور اس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1481594994750337026
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو زیادہ استعمال کے اوقات میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے البتہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔خرابی دور کرکے انٹرنیٹ کی رفتار پوری طرح بحال کرنے کا کام جاری ہے جس کی نگرانی خود پی ٹی اے کر رہی ہے اور اس حوالے سے صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ زیرسمندر کیبل کی بحالی تک پاکستان میں انٹرنیٹ کو مسائل کا سامنا رہے گا، مکمل بحالی کیلئے گھنٹے یا دن نہیں ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

یادرہے اس سے قبل 21 دسمبر کو بھی ایس ایم ڈبلیو4 4 انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی تھی اس وقت کہا گیا تھا کہ مرمت کا کام جنوری 2022میں مکمل ہوگا۔
 
Last edited by a moderator: