
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی جانب سے زہر کھانے کے پیسوں سےمتعلق بیان پر شہباز گل و عظمیٰ بخاری کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔
مصدق ملک کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ اچھا تو جو سرکاری کھاتے میں روز سو سو بندا وزیراعظم دفتر میں دعوتیں اڑا رہا ہے وہ پیسے تو آپ گھر سے لاتے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1531207250026561536
ڈاکٹر شہباز گل نے مصدق ملک پر چوٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو زہر خریدنے کی کیا ضرورت ہے آپ کے پاس زہریلی ناگن موجود ہے۔
شہباز گل کا یہ بیان ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو گراں گزرا اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ وزیراعظم آفس میں آجکل انسان کھانے کھارہے ہوں گے،، جنات کا پارٹی ٹائم ختم ہونے پر اتنی تکلیف کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1531233611885776898
عظمیٰ بخاری نے شہباز گل پر جوابی چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش اس ملک کا آٹا چینی اور ادویات کھانے والے نے ہمیں زہر کھانے پہ لگانے کی بجائے خود اور اپنی ناگن کو کھلا دیا ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4azmabukharivsgilonnagin.jpg