
خبررساں ادارے ایکسپریس کا دعویٰ ہے کہ مرکزی بینک کے مطابق غیر ملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگیوں سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 15 اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سرکاری ذخائر 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک پاکستان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کے پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی گئی، جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 6 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
جب کہ اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19 ارب 13 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز تھا۔ اس طرح خزانے میں اتنی تیزی سے کمی بڑے معاشی مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/B6dRcTJ/pak.jpg
Last edited: