زرداری کی دبئی سے واپسی،چوہدری شجاعت سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے؟

zardari-and-shujat-pervaiz-elahai-oth.jpg


سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کی کڑی محنت تو ضائع گئی، آصف زرداری اپنا کام کرنے کے بعد دبئی گئے اور دبئی کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل سے لاہور میں ڈیرہ جمائیں گے اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے،آصف زرداری اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے،جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئندہ کی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کے حق میں فیصلہ دے دیا،چوہدری پرویزالہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، صدرمملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا آج جشن منانے کا اعلان کردیا، ٹویٹ میں لکھا آج شام کو اللہ کا شکرادا کریں گے اور عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دھمکیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین۔ علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔۔ کہا ضمنی انتخاب میں بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا مشکور ہوں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب کوئی نیا زعفرانی چورن لے آیا ہے شجاعت کے لیے دبئی سے

اس کو لاہور میں بیٹھ کر بلو کو وزیر اعظم بنانے دو، عمران خان کو سندھ پہنچ کر الله کا نام لے کر کام ڈال دینا چاہیے
 
Last edited:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Panjab mein PPP khtam..ab PTI ko Sindh par charahe kar deni chahay..Pnajab mein Speaker.S Speaker. Cabinet foran bna kar aj se hi Panjab ki awam ko relief denay ka kam start ho jana chahay..Ch.Shujaat ko bemari k bais Q.League ki sadarat se elajdah kar dena chahay..
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PTI must launch a sustained campaign against Zardari in interior Sindh.It will not be easy because the older generations have been brainwashed by PPP.Pollice brutality and waderism is another factor but this can be overcome.PTI should start a membership drive.Recruit young Sindhi men and women as members.Younger generation wants change.They want to free themselves from feudal lords and corrupt mafias.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
چوہدری شجاعت کو مٹی میں جاتے جاتے زرداری سے مٹی پلید کراتے دیکھنا کتنا افسوسناک ہے ۔اپنے گھر میں ایک ملک کے دوسرے کونے سے آئے ہوئے ڈاکو سے نقب لگوای۔مونس الہی نے بہت کوشش کی اس کے بیٹے کو بچانے کی ہر ہر خبر کے بعد چند سیکنڈ میں بے چارہ سوشل میڈیا پر تردید کر دیتا تھا۔ایسا کچھ نہیں ہے وہ ہمارے ساتھ ہے لیکن جو خط والا کام کروایا گیا چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کے خلاف اس سے پارٹی بھی ٹوٹ گئی اور خاندان بھی اب مرنے سے پہلے بیماری تنہای ایک بکھرا ہوا خاندان سیاسی ناکامی بے عزتی لے کر جائے گا اپنا بازو اسی کے ہاتھوں کٹوایا گیا۔ہو سکتا ہے پرویز الہی بڑا دل کرے اور معاف کرنے بات چیت بحال ہو جائے لیکن ٹوٹے ہوے رشتے کی دراڑ رہے گی