
ریحام خان نے امریکا میں مقیم ایک اوورسیز پاکستانی 36 سالہ مرزا بلال بیگ سے شادی کرلی۔
مرزا بلال بیگ ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے پہلے دو بار شادی کر چکے ہیں۔ ان کی اس سے قبل ہونے والی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ وہ ماڈلنگ بھی کر چکے ہیں اور دی فور مین شو، دل پہ مت لے یار اور نیشنل ایلین بروڈکاسٹ جیسے پروگرامز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
ریحام خان اور مرزا بلال نے امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے سیٹل میں مختصر افراد کی موجودگی میں نکاح کیا۔
یہ خبر ریحام نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے دونوں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی۔
ریحام خان نے لکھا کہ انہیں ان کا سول میٹ مل گیا ہے، جبکہ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ بالآخر مجھے وہ شخص مل ہی گیا جس پر میں اعتبار کر سکتی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1606182680605126657