
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو معروف اداکارہ مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ عوام سے خطاب کرنے سے کچھ دیر قبل بال بنا رہے تھے اس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تبصرہ کیا تو مشی خان نے بھی انہیں لاجواب کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1524392805921181696
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سابق وزیر اعظم بال بناتے وقت پوچھ رہے ہیں کہ اب ٹھیک ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’ہینڈسم نہ بنے گا دوبارہ۔‘
https://twitter.com/x/status/1523276489885634561
جس پر پاکستان کی نامور اداکارہ مشی خان نے لکھا کہ ’اور تم کو ایسا موقع ملے گا نہ دوبارہ۔‘
https://twitter.com/x/status/1523415581093150720
خیال رہے کہ کئی شوبز شخصیات کی جانب سے عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے بعد ان کی حمایت میں بیانات دیے جارہے ہیں ،سوائے کچھ فنکاروں کے علاوہ پوری شوبز انڈسٹری عمران خان کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9rehammishi.jpg