
میجر (ر) عادل راجہ کو ریاستی اداروں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ جی ایچ کیو اے جی برانچ نے ان کی پنشن کا 50 فیصد حصہ فوری طور پر روک دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس حوالے سے صحافی اسد علی طور نے نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ عادل راجہ کی 50 فیصد پنشن کو فوری طورپر روک دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531932333800099840
اس حوالے سے خود عادل راجہ نے ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ سچ بولنے کی قیمت دینا پڑتی ہے جو میں دے رہا ہوں۔ مگر گواہ رہنا اے لوگوں کہ میں بکا نہیں، جھکا نہیں اور ڈرا نہیں۔ اللہ مالک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1530926428656746497
https://twitter.com/x/status/1531948663999700993
انہوں نے مزید کہا کہ میں سچ بولنے کی قیمت ادا کر رہا ہوں، مگر کوئی پریشانی نہیں اللہ اکبر
میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک سرزمین کی سالمیت کی خاطر ایسی ایک تو کیا ہزاروں پنشنز قربان۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adil-raja-pnshn.jpg