
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی میں صفراعشاریہ27فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 1اعشاریہ6فیصد منفی رہا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 47پیسے سستا ہوا جس کے بعد گزشتہ ہفتے جمعے کے روز 175روپے24 پیسے میں فروخت ہونے والا ڈالر آج 174 روپے77 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1462734254522220547
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کا آغاز ہی شدید مندی سے ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس700 سے زائد پوائنٹس نیچے آگئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کواربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45ہزار716پوائنٹس کی سطح تک بھی گرگیا تھا اور ایک موقع پر46ہزار601 پوائنٹس تک اوپر گیا مگر یہ دن بھر کا اتار چڑھاؤ تھا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 744اعشاریہ 41 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45ہزار745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5psscxru.jpg