
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل ٹوٹ نہ سکا اور امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی اور روپے کی قدر میں بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران گزشتہ روز208 روپے 75 میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 209 روپے96 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی رہی اور آج کاروبار کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈانڈیکس میں 363اعشاریہ78 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز 42ہزار140 اعشاریہ76 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے والا ہنڈرڈ انڈیکس آج ایک موقع پر42ہزار 357پوائنٹس تک اوپر اور 41ہزار740 پوائنٹس تک نیچے جانے کے بعد 41ہزار776 اعشاریہ 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9psxdollar20jun.jpg