
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1485228010488102914
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نواز شریف نہیں ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں،اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں،آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1485229242246115328
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج عمران خان نے جو کچھ کہا وہ ناکامی اور ناامیدی سے بھرپور تھا، اب عمران اور پی ٹی آئی پر کسی کو بھروسہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناگزیر آدمی تھا، اب یہ تاریخ بن چکا ہے اور تاریخ بھی ایسی کہ جو ہمیں آنے والے وقتوں میں سبق دے گی کہ عوامی طاقت کے بجائے سازش اور سازش پر انحصار کرنے والوں سے بچا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1485225156150706176
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی امیدیں اب نااہلی اور نااہلی کا شکار لوگوں کی امید بن چکی ہیں، اب پاکستان اور یہاں کے لوگ انتظار میں ہیں کہ کب ان کی جانیں اس شخص سے بچائی جائیں جس نے ان کی زندگیوں کے 4 سال برباد کرکے انہیں تباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485226348612366343
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں، 4 سال حکومت میں گزارنے کے بعد بھی وہ رورہے ہیں، یہ جن مافیاز کی بات کرتے ہیں وہ ان اکے دائیں اور بائیں موجود ہیں جنہوں نے220 ملین لوٹا اور عمران خان کے گھر کے کچن کا خرچہ اٹھایا۔
https://twitter.com/x/status/1485222918489579529
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے خلاف جو مقدمات بنائے وہ جھوٹے اور من گھڑت تھے اور ان کا انجام یہی ہونا تھا۔ اب آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آ گئی ہے تو عدلیہ پر الزام نہ لگائیں۔ آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485223966889361408
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجرموں کو این آر او دیا گیا تو اسی دن میں ملک سے غداری کروں گا، اگر میں حکومت سے نکل گیا تو آپ کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5maryamresponsekhan23jan.jpg
Last edited: