رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے کتنے فیصد زیادہ رہی؟

cotton-crop11.jpg


نجی خبر رساں چینل دنیا ٹی وی کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے 81 فیصد دیکھی گئی ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن سے تجاوز کر گئی اور کل کے دن یعنی 3 نومبر تک 62 لاکھ 57 ہزار کاٹن بیلز تیارہوگئیں۔

دوسری جانب سندھ میں 33 لاکھ بیلز اور پنجاب میں 29 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں ہیں۔ ٹیکسٹائل ملز نے 55 لاکھ بیلز اور برآمد کنندگان نے 16 ہزار 200 بیلز خریدی ہیں۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق بہتر موسم اور زیادہ قیمت کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 95 لاکھ بیلز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455848890394099714
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ روئی کی عالمی قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی قیمتوں پر بھی ہورہا ہے۔ روئی کی فی من قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 16000 روپے ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔

چیئرمین جنرز فورم کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کو امریکا اور یورپی ممالک سے کرسمس اور نئے سال کے اچھے آرڈرز ملنے کی اطلاعات ہیں۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
For God's sake don't export it. As our own textile industry is on boom. Please export the finished product.
 

Back
Top