رنگ

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
صحن میں سنہری دھوپ ہر طرف چھائی ہوئی تھی، اور اسکی ہلکی ہلکی تمازت سمیٹنے تقریباً سارے ہی گھر والے صحن میں اکٹھے ہوئے بیٹھے تھے۔ صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، مگر اب وہ تھم چکی تھی۔ بارش کے بعدتو جیسے سارے منظر دھل سے گئے تھے، پیڑ، پودے، پھول، سب ہی نکھرے نکھرے، اور اس پر دھنک کی قوس، اس منظر کی مثال کوئی جنت نظیری سے کم دے بھی تو کیا؟

لیکن انشا صحن کے کونے میں اوپر مچان پر جانے والے زینے سے ٹیک لگائے، اپنا سر گھٹنوں میں دیئے خاموش بیٹھی تھی۔
اسکا باپ ابھی عصر کی نماز کے بعد گھر داخل ہوا تھا۔ اسکی ماں اس کے لیئے چائے بنانے میں مصروف تھی۔
انشا کے چھوٹے بہن بھایئوں نے باپ کی چارپائی کو گھیر رکھا تھا۔ یہ ایک معمول تھا کہ اسکا باپ عصر کے بعد گھر آ کر تمام گھر والوں سے انکی ضروریات پوچھتا اور پھر بازار کی طرف نکل جاتا اور یہ سب سامان خرید کر مغرب تک گھر آجاتا۔

’’بابا، میرے لیئے اس مرتبہ جامنی رنگ کے کپڑے لانا‘‘، انشا کی چھوٹی بہن کی آواز کھنکی،
’’ اور ہاں، اس مرتبہ چوڑیاں بعد میں خریدنا، کپڑوں کے رنگ سے ملا کر، اور ہاں مجھے جوتے بھی لینے ہیں، وہ بھی کپڑوں اور چوڑیوں کے رنگ سے ملا کر لیجیئے گا۔۔۔۔ مجھے اس مرتبہ شادو باجی کی شادی میں جانا ہے، اگر کپڑوں اور جوتوں کے رنگ صحیح نہ ہوئے تو لوگ مجھے مسخرہ کہیں گے‘‘
’’ بابا، میرے اسکول کا بستہ پرانا ہو گیا ہے، اور اس مرتبہ میرے لیئے کوئی خاکی رنگ کا بستہ لیجیئے گا، اس پر گرد کے نشان اتنے نمایاں نہیں ہوتے‘‘، اس مرتبہ انشا کے چھوٹے بھائی کی آواز فضا میں بلند ہوئی۔

انشا کے باپ نے اسکے چھوٹے بھائی بہن کی فرمائشیں نوٹ کر لیں،
پھر کچھ ڈرتے ڈرتے اسکی نظر انشا کی طرف اٹھی، چہرے پر بکھری وہ مدھم سے مسکراہٹ جو دوسرے بچوں سے بات کرتے ابھر آیا کرتی تھی، یکلخت کہیں غائب ہو گئی۔

’’ بیٹے انشا، آپ نے کچھ منگوانا ہے بازار سے؟‘‘، اس کے منہ سے یہ الفاظ کچھ عجب استفسار سے نکلے
’’نہیں بابا، مجھے کچھ نہیں چاہیئے‘‘، انشا نے بیٹھے بیٹھے ویسے ہی چہرے کو گھٹنوں کے درمیان چھپائے سپاٹ لہجے میں جواب دیا۔
اسی وقت آسمان پر ایک گہرے سرمئی رنگ کا بادل سورج کے سامنے آگیا
اس سنہری دھوپ کی تمازت یکلخت ایک چبھتی ہوئی سرد رو بن گئی۔
باپ نے ایک لمبی سانس کھینچی، اسکا سر نیچے کی طرف کچھ ایسے جھک گیا جیسے کسی نے اسکی گردن میں سے ساری جان ہی کھینچ لی ہو،
اسکی آنکھوں میں کچھ گلابی ڈوریں ابھر آیئں۔
پھر کچھ دل کو کڑا کر کے بولا، ’’ ارے بیٹا شادو کی شادی میں کیا پرانے کپڑے پہن کر جاو گی؟‘‘
لیکن اس مرتبہ اسکی آواز میں بیچارگی کی صدا صاف سنی جا سکتی تھی
’’ہاں بابا، اگر کوئی پسند آئے تو لے لیجیئے گا‘‘، انشا نے ایک انچ بھی ہلے بغیر جواب دیا۔
لیکن اس سے اسکے باپ نے یہ نہیں پوچھا کہ کس رنگ کے کپڑے لاوٗں؟ نہ ہی انشا نےمزید کچھ کہا۔

بس وہ اٹھا اور باہر جاتے ہوئے انشا کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہنے لگا، ’’ بیٹے اب سردی بڑھ رہی ہے، آپ اندر چلی جاوٗ، کہیں طبیعت نہ خراب ہو جائے‘‘
’’ جی بابا، جاتی ہوں‘‘ انشا نے ویسے ہی بیٹھے بیٹھے جواب دیا۔ اسکے باپ نے کچھ سوچ کر سر کو ہلکی سی جنبش دی اور پھر تیزی سے باہر کے دروازے کی طرف مڑگیا۔ جیسے ہی دروازے کے کواڑ بند ہونے کی کھٹک ہوئی ، انشا نے اپنا سر اٹھایا

اسکے گال پر کچھ نمی سی تھی، آنسووں کی نمی۔ اس رنگین منظر میں اس کے بے رنگ اور خاموش آنسو کچھ عجب سے لگ رہے تھے۔
.انشا نے ٹٹولتے ہوئے دیوار کا سہارا لیا، اور ایسے ہی ٹٹولتے ہوئے اپنے کمرے کی جانب چلنے لگی۔ سردی واقعی کچھ بڑھ گئی تھی، شائد نمی بھی

سورج کے بادلوں میں جانے کے بعد سے سب رنگ ویسے بھی ماند پڑ چکے تھے، اور پھر ہر چیز پر شام کی گہری ہوتی سیاہی کا رنگ غالب آنے لگا تھا

gUTN4Hx.jpg

4RVd8iV.jpg

KOc1Qox.jpg

Source: Losing Sight in Kashmir (Amnesty International Report)

NOTE: The above link will direct you to the latest released AMNESTY INTERNATIONAL REPORT (2017), which has established that INDIA is involved in this state sponsored terrorism of targeting unarmed and potentially non-threatening, innocent, CIVILIANS with pallet guns, directly aimed at their faces.

Insha, is just another one of these sad stories. But the characters and situations in the writing above are pure imaginations. Any relevance to an incidence, person or place would merely be a chance.
 
Last edited:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
I think The real solution for the Kashmir is the independent state. But both India and Pakistan will never agree with it. the independent Kashmir will still be tilted towards Pakistan. If Pakistan agrees with this option, it will put pressure on India to agree with this.
Still i think China's presence in the region will put Pressure on India stop the crimes it is committing.
 
I think The real solution for the Kashmir is the independent state. But both India and Pakistan will never agree with it. the independent Kashmir will still be tilted towards Pakistan. If Pakistan agrees with this option, it will put pressure on India to agree with this. Still i think China's presence in the region will put Pressure on India stop the crimes it is committing.
نہیں پٹواری جی، تیرا تجزیہ درست نہیں ۔ ۔
دراصل کشمیریوں کی اِبتلاء کی سب سے بڑی وجہ بد ذات کشمیری لوہار نواز شریف جیسے بِکاؤ بندے ہیں، جو اپنی ذاتی مفادات کی خاطر ہندوؤں کے نوکر بنے رہتے ہیں
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
سہیل بھائی آپکی اس خوبصورت اور غم و درد بھری تحریر کا شکریہ۔ انشا اور اس کے والدین کا درد دل میں پتھر کی طرح لگا۔ ناجانے ایسی کتنی انشائیں اور کتنے دوسرے بچے اسی طرح ان ظالموں کے ہاتھوں اپنی دنیائیں تاریک کر بیٹھے ہیں۔ انشاالللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں پر صبح طلوع ہوگی اور تاریکی کے یہ سائے چھٹ کر آزادی کی تاریخ کا ایک ایسا سنہرا باب رقم کیا جائے گا کہ ان قربانیوں پر انشائیں فخر محسوس کر یں ۔ خدا انشا کو استقامت اور حوصلہ عطا کرے
 
Last edited:

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
I think The real solution for the Kashmir is the independent state. But both India and Pakistan will never agree with it. the independent Kashmir will still be tilted towards Pakistan. If Pakistan agrees with this option, it will put pressure on India to agree with this.
Still i think China's presence in the region will put Pressure on India stop the crimes it is committing.

نہیں اگر کمپرومائذ ہی کرنا ہے تو اس کا واحد حل کشمیر ویلی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور اتنا ہی علاقہ پاکستان سکردو کی طرف سے انڈیا کو دے دے ۔ آزاد کشمیر امریکہ کے اڈے میں بدل جائے گا جسے نہ پاکستان چاہے گا نہ انڈیا اور نہ چائینا
 
Iconoclast

Muhallay ki pindoon wali soch phir sey? If you thought before you opened your mouth, you'd have zero posts on siasat.pl
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
پتا نہیں کہ اپ نے طنزیہ طور پر سکردو کی بات کے ہے یا اس کے پیچھے کوئی ہسٹوریکل فیکٹ ہے - اگر ہے تو پلیز ہم لوگوں کو بھی بتایں - پر ایک فیصلہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا موجود ہے جس میں پاکستان کا شمالی خطے کو کشمیر کا حصہ قرار دیا گیا ہے - اور اس کی وجہ کشمیر کی پرانی ہسٹری ہے - میرا خیال ہے کہ اگر پاکستان کشمیر کے تیسری آپشن کی بات کرنے سے کتراتا ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کہیں ہمیں شمالی علاقوں سے بھی ہاتھ نہ دھونے پڑ جائیں
رہی بات امریکی اڈوں کی تو امریکا کبھی بھی چین کے اتنے نزدیق بیٹھنے کی سوچ بھی نہیں سکتا

نہیں اگر کمپرومائذ ہی کرنا ہے تو اس کا واحد حل کشمیر ویلی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور اتنا ہی علاقہ پاکستان سکردو کی طرف سے انڈیا کو دے دے ۔ آزاد کشمیر امریکہ کے اڈے میں بدل جائے گا جسے نہ پاکستان چاہے گا نہ انڈیا اور نہ چائینا
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
اب تم دونوں کی جتنی سوچ سمجھ ہے اس سے زیادہ اسپکٹ کرنا تو زیادتی ہی ہو گی نا

نہیں پٹواری جی، تیرا تجزیہ درست نہیں ۔ ۔
دراصل کشمیریوں کی اِبتلاء کی سب سے بڑی وجہ بد ذات کشمیری لوہار نواز شریف جیسے بِکاؤ بندے ہیں، جو اپنی ذاتی مفادات کی خاطر ہندوؤں کے نوکر بنے رہتے ہیں

Muhallay ki pindoon wali soch phir sey? If you thought before you opened your mouth, you'd have zero posts on siasat.pl
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Shahid sahib I found this text in the link given below. However my info on this fact is yet limited.

Originally, Azad Jammu and Kashmir and Gilgit-Baltistan were a single territorial unit. In 1970, the latter was separated from the former and renamed as the Northern Areas. Political and community leaders in Gilgit-Balistan have been demanding for decades that their region be integrated into Pakistan, but successive governments in Islamabad have resisted those demands. The integration may give the signal that we have accepted the de facto division of Kashmir; it will weaken our claim on the entire former state of Jammu and Kashmir — this is how the Pakistan government justifies its decision to keep these regions outside the constitutionally-mandated parts of Pakistan.

https://herald.dawn.com/news/1153046

نہیں اگر کمپرومائذ ہی کرنا ہے تو اس کا واحد حل کشمیر ویلی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور اتنا ہی علاقہ پاکستان سکردو کی طرف سے انڈیا کو دے دے ۔ آزاد کشمیر امریکہ کے اڈے میں بدل جائے گا جسے نہ پاکستان چاہے گا نہ انڈیا اور نہ چائینا
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

:(پھر ہر چیز پر شام کی گہری ہوتی سیاہی کا رنگ غالب آنے لگا تھا
_________________________________________

آخری منظر ، بہت عجیب ہے ، کیوں نا ہو ، تمثیل بھی تو درد بھری ہے ، تفصیل میں درد و ابتلا ہے
لیکن ، ہر شام بعد ، رات چھا جاتی ہے ، رات پھیلتے پھیلتے آخر سمٹنا شروع ہو جاتی ہے ، پھر سحر ، صبح سحر بھی ہوتی ہے
صبح انہی کی ، جو صبر کرتے ہیں ، روشنی انہی کی جو باوقار و سربلند رہتے ہیں ، رب کی منشا کیا ؟ لیکن انشا کی ہمت ، ہمت کی انشاء ، بہت عظیم

Annie

Moderator
سہیل بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا
بہت خوب لکھا بہترین تحریر جو آخر میں جاکر دل کو اداس کر گئی لیکن یہی حقیقت ہے جن مظالم سے انشا اور دوسرے بے بس کشمیری گزر رہے ہیں
کاش کے ہم اپنی زندگی میں کشمیر کو بھارتی سامراج سے آزادی حاصل کرتے دیکھ سکیں ، اللہ چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے

افسوس ہمارے حکمرانوں نے مظلوم کشمیریوں کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا نہ ہی اسطرح آواز اٹھائی جسطرح اٹھانا چاہے تھا
بس اپنی اپنی کرسی کی فکر ہے انکو
جو کشمیر کمیٹی کے سربراہ فضل الرحمن ہیں وہ کھاؤ اور موج کرنے کی پالیسی پر ہی ہیں کشمیر کیلئے کیا کچھ نہیں

ہمارے جسے لوگ افسوس کر سکتے ہیں یا دکھی ہو سکتے ہیں
 
ردائے خواب

نگارِ وقت اب اسے لہو سے کیا چمن کریں

یہ دشتِ جاں کہ ہانپتا رہا سراب اوڑھ کر
لبوں کے حرفِ نرم کی تپش سے مت جگا اسے
یہ دل تو کب کا سو چکا ردائے خواب اوڑھ کر

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
I think The real solution for the Kashmir is the independent state. But both India and Pakistan will never agree with it. the independent Kashmir will still be tilted towards Pakistan. If Pakistan agrees with this option, it will put pressure on India to agree with this.
Still i think China's presence in the region will put Pressure on India stop the crimes it is committing.

China is already at play on the grounds. They have their own scores to settle with India, but they have joined interests in BRICS as well. So I guess they will have their limitations as well.

The only good thing is the report of Amnesty International, which I mentioned in the last. This report has been released a day ago and establishes the fact that India had been involved in this state sponsored terrorism.

Recently, when we had a report of Amnesty International against the drones, we saw that the international community moved a bit on that issue and a resolution was passed against US.

Fingers crossed this time. Lets see what happens after this report.

The timing is important to notice that this report surfaces after a day when we literally met an impasse with the Indian delegation over the water treaty.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں اگر کمپرومائذ ہی کرنا ہے تو اس کا واحد حل کشمیر ویلی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے اور اتنا ہی علاقہ پاکستان سکردو کی طرف سے انڈیا کو دے دے ۔ آزاد کشمیر امریکہ کے اڈے میں بدل جائے گا جسے نہ پاکستان چاہے گا نہ انڈیا اور نہ چائینا

جب کبھی کوئی بھارتی مجھ سے انڈیا کے اوپر مکالمہ کر کے آزاد کشمیر کا ریفرنس دیتا ہے تو میں بھی اسے فرق یہی سمجھاتا ہوں کہ بھائی ہماری طرف کے کشمیریوں کی ہماری حکومت سے کوئی جنگ نہیں چل رہی، جبکہ جس کشمیر پر آپ حق جتانے پہنچے ہوئے ہیں وہ نہ تو تاریخی طور آپکا حصہ رہے ہیں اور نہ ہی رہنا چاہتے ہیں، تب ہی آپکو یہ مسئلے در پیش رہتے ہیں۔

میں نے چند سال پہلے ایک ریسزچ پیپر پڑھا تھا ’’ ریسورس کرس‘‘ (Resource Curse)
کے نام سے۔ جہاں یہ بات اعداد و شمار کی مد میں سمجھائی گئی تھی کہ کبھی قدرتی وسائل ہی کسی زمین اور اسکے باشندوں کے لیئے مصیبتوں کا باعث بنتے ہیں۔ کشمیر بھی ایسی ہی ایک مثال ہے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Shahid sahib I found this text in the link given below. However my info on this fact is yet limited.

Originally, Azad Jammu and Kashmir and Gilgit-Baltistan were a single territorial unit. In 1970, the latter was separated from the former and renamed as the Northern Areas. Political and community leaders in Gilgit-Balistan have been demanding for decades that their region be integrated into Pakistan, but successive governments in Islamabad have resisted those demands. The integration may give the signal that we have accepted the de facto division of Kashmir; it will weaken our claim on the entire former state of Jammu and Kashmir — this is how the Pakistan government justifies its decision to keep these regions outside the constitutionally-mandated parts of Pakistan.

https://herald.dawn.com/news/1153046

But Raja Ji, don't we have a proper budget for Glgit Baltistan and many of our PSDP projects going on in there?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
:(پھر ہر چیز پر شام کی گہری ہوتی سیاہی کا رنگ غالب آنے لگا تھا
_________________________________________

آخری منظر ، بہت عجیب ہے ، کیوں نا ہو ، تمثیل بھی تو درد بھری ہے ، تفصیل میں درد و ابتلا ہے
لیکن ، ہر شام بعد ، رات چھا جاتی ہے ، رات پھیلتے پھیلتے آخر سمٹنا شروع ہو جاتی ہے ، پھر سحر ، صبح سحر بھی ہوتی ہے
صبح انہی کی ، جو صبر کرتے ہیں ، روشنی انہی کی جو باوقار و سربلند رہتے ہیں ، رب کی منشا کیا ؟ لیکن انشا کی ہمت ، ہمت کی انشاء ، بہت عظیم

بس مرشد، حقیقت یہی ہے کہ سیاہ بھی تو ایک رنگ ہی ہے۔

خیر انشا کی تصاویر کے ذیل میں ایک رپورٹ کا لنک ہے جو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے مظالم کے خلاف دو دن ہوئے شائع کی ہے۔
پچھلی مرتبہ جب ڈرون حملوں کے خلاف انھوں نے رپورٹ شائع کی تھی تو امریکہ کے خلاف بھی اقوام متحدہ میں ایک قرارداد ضرور منظور کی گئی تھی۔ خیر اسکی وجہ سے ڈرون حملے بلکل تو بند نہیں ہوئے، لیکن ان میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی اور عالمی برادری نے بھی کچھ اپنی ٹانگ افغانستان کی جنگ میں سے پیچھے کھینچ لی۔

اب کی مرتبہ دیکھتے ہیں کہ یہ رپورٹ کہاں تک کارگر ہوتی ہے؟
امید، امید پر ہی تو دنیا قائم ہے۔ صبح ہوتی تو ہے، لیکن کب؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
سہیل بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا
بہت خوب لکھا بہترین تحریر جو آخر میں جاکر دل کو اداس کر گئی لیکن یہی حقیقت ہے جن مظالم سے انشا اور دوسرے بے بس کشمیری گزر رہے ہیں
کاش کے ہم اپنی زندگی میں کشمیر کو بھارتی سامراج سے آزادی حاصل کرتے دیکھ سکیں ، اللہ چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے

افسوس ہمارے حکمرانوں نے مظلوم کشمیریوں کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا نہ ہی اسطرح آواز اٹھائی جسطرح اٹھانا چاہے تھا
بس اپنی اپنی کرسی کی فکر ہے انکو
جو کشمیر کمیٹی کے سربراہ فضل الرحمن ہیں وہ کھاؤ اور موج کرنے کی پالیسی پر ہی ہیں کشمیر کیلئے کیا کچھ نہیں

ہمارے جسے لوگ افسوس کر سکتے ہیں یا دکھی ہو سکتے ہیں

آپکو آپکے ٹویٹر جہاد کے لیئے بھی ٹیگ کیا تھا۔
#AmnestyExposesIndia

ہم گو کہ ظلم کو ختم کرنے کے لیئے سب کچھ تو نہیں کر سکتے، لیکن کچھ نہ کچھ تو کر سکتے ہیں نا؟

اسی کا سوال ہم سے ہونا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں ہم نے ظلم کے خلاف کیا کیا؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ردائے خواب

نگارِ وقت اب اسے لہو سے کیا چمن کریں

یہ دشتِ جاں کہ ہانپتا رہا سراب اوڑھ کر
لبوں کے حرفِ نرم کی تپش سے مت جگا اسے
یہ دل تو کب کا سو چکا ردائے خواب اوڑھ کر

حسن مرہون جوش بادۂ ناز
عشق منت کش فسون نیاز

دل کا ہر تار لرزش پیہم
جاں کا ہر رشتہ وقف سوز و گداز

سوزش درد دل کسے معلوم
کون جانے کسی کے عشق کا راز

میری خاموشیوں میں لرزاں ہے
میرے نالوں کی گم شدہ آواز

ہو چکا عشق اب ہوس ہی سہی
کیا کریں فرض ہے ادائے نماز

تو ہے اور اک تغافل پیہم
میں ہوں اور انتظار بے انداز

خوف ناکامئ امید ہے فیضؔ
ورنہ دل توڑ دے طلسم مجاز
 
Annie

Moderator
آپکو آپکے ٹویٹر جہاد کے لیئے بھی ٹیگ کیا تھا۔
#AmnestyExposesIndia

ہم گو کہ ظلم کو ختم کرنے کے لیئے سب کچھ تو نہیں کر سکتے، لیکن کچھ نہ کچھ تو کر سکتے ہیں نا؟

اسی کا سوال ہم سے ہونا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں ہم نے ظلم کے خلاف کیا کیا؟

جناب آپ نے ٹویٹر جہاد کیلئے ٹیگ تجویز دی اور آپکے حکم پر عمل کرتے ہوۓ سوشل میڈیا پر سب سے پاپولر شخصیت کے ٹویٹ پر ٹیگ نوٹس اپنی ٹویٹ شامل کیا اور ٹاپ پر پہنچا کر ہی چھورا
بس اتنے جوگی ہی ہوں سو جو کر سکتی ہو کر رہی ہوں

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/909482461058469889

I hope it will stay on top of his tweet.
 
Back
Top